ثانیہ مرزا نے کامیابی کی وجہ بیٹے کو قرار دے دیا

March 12, 2020

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے ازہان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کرتی ہیںاس میں ان کا بیٹا ان کی بہت حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے اپنی بہتری اورکامیابی کی وجہ اپنے بیٹے کو قرار دیا۔

انڈونیشیا کےخلاف کھیلے گئے میچ سے قبل انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ٹینس کورٹ سے تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ثانیہ مرزا نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ان کا بیٹا ان کی زندگی ہے۔