پودینے کولمبے عرصے تک کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟

March 12, 2020

نظام ہاضمہ کے لئے کار آمد پودینے کا استعمال کھانوں میں خوشبو کے لئے عام استعمال کیا جاتا ہے مگر ایک نازک جڑی بوٹی ہونے کے سبب یہ بہت جلد خراب ہو جاتا ہے تاہم بہتر طریقہ اپنا کر اسے 12 مہینے کے لئے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

پودینے کا استعمال سلاد، رائتہ ، ہری چٹنی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے طبی فوائد یہ ہیں کہ تیزابیت اور بد ہضمی سے بچنے کے لیے اس کا قہوہ بنایاجاتا ہے ۔

نازک پتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے یہ بہت جلد مرجھا جاتا ہے اور خراب ہو جاتا ہےلہٰذا اسے تا دیر محفوظ کرنا ایک مشکل کام ہے۔

بھاگتی دوڑتی زندگی میں روزانہ کی بنیا د پر صرف پودینہ خریدنے کے لیے مارکیٹ نہیں جا سکتے ، یہاں آپ کو پودینے کو ایک سال تک کے لئےمحفوظ کرنے کے طریقے بتائیں گے.

یہ بھی پڑھیے: کونسے اجزاء چہرے کیلئے مضر ہیں؟

یہ بھی پڑھیے: بالوں کو سیدھے، ملائم بنانے کے 4 آسان طریقے

پودینے کو سڑنے سے بچانے کے لئے کپڑے، تولیے، کاغذ یا ٹشو میں لپیٹ کر فریج میں محفوظ کیا جا سکتا ہے، مگر اس طریقے سے پودینہ دو سے 3 دن ہی محفوظ رہے گا جس بعد اس میں پھپھوندی لگنے لگتی ہے ۔

سال بھر پودینہ محفوظ کیسے رکھیں ؟

پودینے کو 12 مہینے استعمال کے قابل بنانےکے لیے اس کے پتوں کو ٹہنیوں سے الگ کر لیں۔

اب اسے 2 سے 3 بار پانی سے دھو لیں اور پھر پانی نتھار لیں۔

پودینے کو کسی کھلے برتن میں رکھ کر 3 سے 4 دن کے لیے چھاؤں میں سکھا لیں، اوپر کپڑا ڈالنے کی ضرور ت نہیں ہے۔

پودینے کو سکھانے کے لیے دھوپ میں رکھنے سے گریز کریں ورنہ پودینے کا رنگ اور ذائقہ بدل جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے: کھانسی، نزلے اور گلے میں خراش کا گھریلو علاج

پودینہ سوکھنے پر اسے کسی ایئر ٹائٹ کنٹینر میں ڈال کر محفوظ کر لیں ۔

اب اس پودینے کو جس کھانے میں چاہیںاستعمال کر سکتے ہیں، پکنے کے بعد پودینہ بالکل تازہ پودینے جیسا ذائقہ اور خوشبو دے گا۔