• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانسی، نزلے اور گلے میں خراش کا گھریلو علاج

موسم کے بدلتے ہی اکثر افراد کھانسی ، نزلہ اور زکام کے شکار ہو جاتے ہیں جس سے روز مرہ کی روٹین کافی متاثر ہوتی ہے ، ان چھوٹی مگر پیچیدہ بیماریوں سے بچنے کے لیے کوئی خاص دوا بھی کار آمد ثابت نہیں ہوتی ، لہٰذا ان سے بچنے کے لیے اپنے کچن کا رخ کریں ۔

طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بد لاؤ کے سبب ہوا میں ڈسٹ پارٹیکلز اور پولی گرین کی موجودگی سے سانس لینے میں  مشکل سمیت گلے میں خراشیں آجانا ایک نارمل سی بات ہے ، ان انفیکشن کے لیے جو دوائیاں تجویز کی جاتی ہیں اس میں اتنی نیند ہوتی ہے کہ ان کے استعمال کے بعد مریض اپنے معمولات کے کام انجام نہیں دے سکتا ، موسمی انفیکشن سے بچاؤ کا صرف ایک حل ماسک پہننا ہے ۔

غذائی ماہرین کے مطابق ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ہر گھر کے کچن میں استعمال ہونے والے اجزا ادرک، شہد اور کالی مرچ سے کھانسی کا شربت بنا سکتے ہیں ، جس کے حیران کن اور تا دیر نتائج آپ کو حیران کر دیں گے ۔

ادرک، شہداور کالی مرچ سے بنے سیرپ کے فوائد

گرم تاثیر رکھنے والے یہ تینوں اجزا ’اینٹی بیکٹیریل‘ اور ’اینٹی انفلامینٹری‘ خصوصیات رکھتے ہیں ، جس کے استعمال سے گلے کی سوجن میں آرام آتا ہے اور جسم میں موجود بیماریوں کا سبب بننے والے ’ مائیکرو آرگینزم ‘ کا صفایا بھی ہوتا ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے بند ناک کھل جاتی ہے اور سانس لینے میں مشکلات میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

سیرپ کا تیسرا جز شہد سے گلے اور ناک میں ہونے والی کھچ کھچ میں آرام آتا ہے اور سینے کی جکڑن بھی ختم ہو جاتی ہے ۔

کف سیرپ بنانے کا طریقہ

2 کپ پانی ابال لیں، اب اس میں چھوٹے ٹکڑوں میں ادرک کاٹ کر ڈال دیں، ہلکی آنچ پر اسے3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، پانی ابلنے پر اس میں کُٹی ہوئی 3 چٹکی کالی مرچ ڈالیں اور 2 سے 3 منٹ تک پکنے دیں۔

اس کے بعد اس پانی کو چھان لیں اور اس میں شہد مکس کرکے استعمال کریں۔

اس سیرپ کو دن میں 2 3 بار استعمال کریں۔

تازہ ترین