مقبوضہ کشمیر ،فاروق عبدﷲ رہا، محبوبہ مفتی اور عمر عبدﷲ قید رہیں گے

March 14, 2020

سرینگر(نیٹ نیوز)سابق وزیر اعلی ور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبدﷲ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ ہٹاتے ہوئے اُنہیں رہا کر دیا گیا ہےجبکہ محبوبہ مفتی اور عمر عبدﷲ قید رہیں گے ۔دوسری جانب بھارت کشمیر کی شناخت مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور مقامات اور شاہراہوں کے نام تبدیل کیے جارہے ہیں، ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی ور نیشنل کانفرنس کے رہنما کو رہا کردیا گیا ،رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبدﷲ نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔