ذہنی آزمائش...!

March 14, 2020

1۔کس شخص کا برتھ ڈے ہر سال نہیں آتا؟

2۔دھوپ میں وہ کیاہے جو خشک نہیں ہوتا؟

3 ۔بتائیے وہ کیا ہے ،جسے آپ آنکھیں بند کرکے دیکھ سکتے ہیں لیکن آنکھیں کھول کرنہیں دیکھ سکتے ؟

4۔بتائیے وہ کون ہے جو لوگوں کے گلے ، اوربازو وغیرہ کاٹتا ہے لیکن پولیس اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی؟

5۔ایساکون سا پھل ہے جو میٹھا ہونے کے باوجود فروخت نہیں ہوتا؟

6 ۔ایک آدمی آٹا پسوانے مشین پرگیا۔پتا چلا بجلی ایک ہفتہ تک نہیں آئے گی۔ گھر میں آٹا بھی ختم ہوچکا ہے، ،اب وہ آٹا کیسے پسوائے گا؟

7۔آپ کے پاس ماچس کی ڈبیا میں صرف ایک تیلی ہے آپ ایک ایسے کمرے میں داخل ہوتے ہیں، جہاں بالکل اندھیراہے، آپ کو ایک لالٹین، ایک تیل کا چولہا اور ایک گیس کا

چولہا جلانا ہے۔ بتایئے آپ سب سے پہلے کیاجلائیں گے ؟

8۔وہ کیا چیز ہے جو، خوشی اور کامیابی کے موقع پر پہنائی جاتی ہےلیکن لغوی طور پر اس کے معنی شکست کے ہیں؟

9۔وہ کیا چیز ہے ،جسے آگ نہیں لگتی ،مگر پھر بھی اسے بجھانا پڑتا ہے؟

10۔وہ کیا چیز ہے جو بولنے سے ٹوٹ جاتی ہے؟

ذہنی آزمائش کےجوابات:۔

1۔29فروری کو پیدا ہونے والے کا2۔ پسینہ3۔خواب4۔ درزی۔5۔صبر کا پھل 6۔آٹا پستا نہیں ہے7۔ ماچس کی تیلی8 ۔ہار9۔پیاس10۔ خاموشی