سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی طبیعت سے آگاہ کر دیا

March 14, 2020


بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو ے شوہر کی صحیتابی پر اللّہ کا شُکر ادا کیا ہے۔

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کی صحت کے بارے میں اُن کے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جو دلیپ کمار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

سائرہ بانو کے اِس پیغام میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی تصاویر سلائیڈ شو کی صورت میں چل رہی ہیں جس کے پس منظر پر آڈیو پیغام چل رہا ہے۔

سائرہ بانو نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہوں کہ دلیپ صاحب پہلے سے بہت بہتر ہیں۔‘

دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہ ’دلیپ صاحب کی کمر میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے ہم اُن کو اسپتال لے کر گئے جہاں اُن کا معائنہ ہوا اور اب وہ واپس گھر آگئے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ کے فضل سے اور آپ سب کی دعاؤں سے اب دلیپ کمار پہلے سے بہت بہتر ہیں، ہم آپ کی دعاؤں کے مشکور ہیں۔‘