بڑھتی عُمر اور چہرے کا قدرتی نکھار

March 22, 2020

عُمر بڑھنا ایک فطری عمل ہے، جسے روکنا کسی کے اختیار میں نہیں، البتہ بڑھاپے کے اثرات سے خاصی حد تک محفوظ ضرور رہا جاسکتا ہے اور موجودہ دَور میں تو خاص طور پر چہرے کو بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے کئی طریقے مستعمل ہیں۔لیکن ہر ایک ان کے اخراجات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

سو، ذیل میں چہرے کی قدرتی تروتازگی برقرار رکھنے اور قبل ازوقت بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ایک آزمودہ، انتہائی ارزاں اور آسان سا نسخہ حاضر ہے، آپ بھی آزما دیکھیں، چہرہ خُوب تروتازہ نظر آئے گا۔

٭ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی اتنی پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے۔پھر اس میں کافور کا سفوف اچھی طرح مِکس کریں اور ایک نرم برش کی مدد سے یہ پیسٹ آنکھیں اور اس کے اطراف کا حصّہ چھوڑ کر پورے چہرے پر لگالیں۔

اس دوران بات چیت نہ کریں، جب ماسک خشک ہوجائے، تو نیم گرم پانی سے چہرہ دھوکر خشک کرلیں۔

اب ایک پیالے میں عرقِ گلاب اور برف کی چندکیوبز ڈال کر ٹھنڈی کرلیں۔

اس میں ایک چھوٹا تولیا بھگو کر نچوڑ کے چہرے پر ڈال لیں۔

دو سے تین بار تولیا بھگو کر چہرے پر رکھیں۔

یہ ماسک 15دِنوں تک روزانہ اور پھر ہفتے میں تین بار لگائیں۔ (شاہین ولی شاد)