وزیر اعظم کی مذہبی امور محدود کرنے کی درخواست

March 16, 2020

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران ملک میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کی کورونا کے باعث مذہبی امور محدود کرنے کے لیے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

جس پر مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر علما کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔