پی سی بی، PSL سے منسلک افراد کے کورونا ٹیسٹ کرے گا

March 17, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر میں پاکستان سپر لیگ فائیو سے منسلک تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کے انتظامات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر پاکستان سپر لیگ سے منسلک تمام افرادکی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے ٹیسٹ جلد از جلد ہوٹل میں ہی مکمل کیے جائیں گے۔