• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلکس ہیلز میں کوروناکی کچھ علامات سامنے آئی ہیں، رمیز راجا


کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجا کا پی ایس ایل کے منسوخ ہونے پر کہنا ہے کہ شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔

رمیز راجا نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے منسوخ ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا رہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔

رمیزراجا نے کہا کہ ایلکس ہیلز بیرون ملک روانہ ہونے والے پہلے11 پلیئرز میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام کمنٹیٹرز اور براڈ کاسٹرز کے بھی 2 گھنٹے بعد ٹیسٹ ہوں گے۔

رمیز راجا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ لگتا ہے پی ایس ایل کو نظر لگ گئی ہے، پی ایس ایل بہت اچھے انداز سے شروع ہوا تھا، جس طرح سے گراؤنڈ میں عوام آ رہی تھی سب ہی اس پر خوش تھے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں، سبھی اس کے ساتھ لڑ  رہے ہیں۔

رمیز راجا نے پاکستانی عوام سے اپیل کے اس کو نظر انداز نہ کریں، گھر میں بیٹھے اور خود کو 14 دن قرنطینہ کریں، چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی توجہ دیں ، ہاتھ نہ ملائیں، احتیاط برتیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ایلکس ہیلز نے کراچی کنگز کی نمایندگی کی تھی۔

تازہ ترین