کھڑکیوں سے ٹینس کھیلتے منچلوں کی ویڈیو وائرل

March 19, 2020


اٹلی کے مختلف شہروں میں گھروں میں قرنطینہ کئے لوگوں نے مصروفیت کے نئے انداز اپنا لئے ہیں۔

دو اطالوی منچلوں نے ٹینس کھیلنے کا نیا طریقہ نکالا اور اپنے گھر کی کھڑکیوں سے ٹینس کھیل کر وقت گزارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔

واضح رہے اٹلی میں اب تک 2ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک اور سیکڑوں متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وائرس سے 166ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 8ہزارسے زائد افراد ہلاک اور2لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔