پاکستان آئی بینک اسپتال میں کارڈک یونٹ کا افتتاح

March 21, 2020

کراچی (پ ر) پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے زیراہتمام آئی بینک اینڈ جنرل اسپتال میں کارڈک یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس یونٹ میں بلڈ پریشر، ای سی جی، ایکو اور او پی ڈی کی سہولت موجود ہے جس میں مستحق مریضوں کاعلاج مفت کیا جاتا ہے۔ کارڈک یونٹ کا افتتاح رانا فاروقی اور ریحانہ علی نے کیا۔ تقریب میں شاہ عالم فاروقی، سید اقتدار علی، عثمان الحق، ڈاکٹر حسن محمود، ڈاکٹر قاضی واثق، ڈاکٹر کاشف فاروقی، نصرت جہاں، وسیم رئیس اور دیگر موجود تھے۔