کراچی چیمبر آف کامرس چھ دن کے لیے بند رہے گا

March 21, 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کراچی چیمبر 24 سے 29 مارچ تک بند رہے گا۔

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے رجحان کے سبب کراچی چیمبر آف کامرس کی اعلیٰ قیادت اور مینجنگ کمیٹی نے ایوان کو چوبیس سے انتیس مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق چھ دن کی چھٹیوں کے بعد ایوان دوبارہ کھلے گا۔