صبور علی قرنطینہ میں ’شیف‘ بن گئیں

March 23, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی قرنطینہ میں رہ کر اپنے کھانے پکانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے لگیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبور نے انسٹاگرام پر اپنی کھانے پکانے کی قابلیت سےمداحو ں کو آگاہ کیا جس کے بعد سے ان کے مداح ان کی اس قابلیت کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کی زندگی خوب انجوائے کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے معروف ڈراموں گل و گلزار اور نقب زن میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مذکورہ ڈراموں میں صبور کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔