سب کو مل کر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے ، اظہر علی

March 23, 2020

یوم پاکستان پر قومی کرکٹ ٹیم کے دونوں کپتانوںکا کورونا کوشکست دینے کا عزم کیا ہے۔

‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ویمن کرکٹ ٹیم کی قائد بسمہ معروف اور دیگر کھلاڑیوں نے یوم پاکستان پر کورونا وائرس کو شکست دینے کا عہد کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ 80 سال پہلے پاکستان بنانے کا عہد کیا گیا تھا آج پاکستان کو محفوظ بنانے کا عہد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے۔