کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

March 24, 2020

کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 15 دن کے لئے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید بھی کی جارہی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی 15 روز کے لیے عائد کی گئی ہے تاہم صحافی ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہوں گے۔