تنہائی اختیار کر کے اللہ سے رجوع کریں، احمد شہزاد

March 25, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں شہریوں میں آگاہی اور احتیاطی تدابیر پھیلانے میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں دنیا سے تنہائی اختیار کر کے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں۔ ساتھ ہی اللہ سے مدد اور گناہوں کی معافی بھی مانگی جائے۔

احمد شہزاد نے اپنے سوشل میڈیا کے پیغام میں قرآن کریم کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا۔