کراچی کے کس علاقے میں کورونا کے کیسز سب سے زیادہ ہیں

March 25, 2020

کراچی کے کس علاقے میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جیونیوز نے کراچی کے مختلف علاقوں کا ڈیٹا جمع کرلیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے، جہاں کورونا کے 89 کیسز سامنے آئے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کورونا وائرس کے 45 کیس سامنے آئے، وہاں گڈاپ، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورنگی میں ایک، ملیر میں کورونا کے 3 کیس سامنے آئے جبکہ ضلع جنوبی میں کورونا کے41 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع جنوبی کی یو سی 3 میں سب سے زیادہ 24 کیس سامنے آئے ہیں۔

دوسری طرف محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کورونا کے 3 مزید کیس سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہُ صحت کے مطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد413 ہو گئی ہے، گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 3 مزید کیس سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 147 ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رپورٹ ہونے والے 3 کیسز لوکل ذرائع سے منتقل ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سکھر قرنطینہ میں رکھے گئے 3414 زائرین میں سے 3149 کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ سکھر زائرین میں مثبت کیسز کی تعداد 265 ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی شہر میں اب تک 14 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ شہر میں 133مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔