جی 20 غریب ملکوں کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرے، آئی ایم ایف ،عالمی بینک

March 26, 2020

آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ جی 20 ممالک غریب ملکوں کے قرضوں کی ادائیگی معطل کریں۔ قرضوں کی معطلی سے کورونا وائرس سے پریشان غریب ملکوں کو آسانی ملے گی۔

آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے ترقی پذیر ملکوں کو ریلیف اور فنانشل مارکیٹس کو اسٹرانگ سگنل دیا جائے۔

وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہرکا کہنا ہے کہ قرضوں کی معطلی کے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے خط کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کورونا وائرس کے تناظر میں قرضوں کی معطلی پر زور دے رہے تھے، امید ہے کہ عالمی ادارے قرضوں کی معطلی کی اس تجویز کو قبول کرلیں گے۔