کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کا دوسرا مریض

March 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے ۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق تھرپارکر کی رہائشی 37 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے بدھ کی صبح تیز بخار اور ناک سے خون بہنے کی حالت میں لایا گیا تھا ۔