پمز ہسپتال میں کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ کال سینٹر“کا افتتاح

March 26, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) چوہدری محمدسرور نے پمز ہسپتال میں ”کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ کال سینٹر“کا افتتاح کر دیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب اور آزادکشمیر میں ٹیلی میڈیسن سینٹر زکی تعداد32سے زائد ہوچکی ہے اور مزید ٹیلی میڈیسن سینٹرزکیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا تقریبا1ہزار ارب روپے کا معاشی پیکج اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں تحر یک انصاف کے سینٹر ڈاکٹر وسیم کے ہمراہ پمزہسپتال میں انسداد کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کا بھی افتتاح کر دیا ہے ۔