پنجاب ، ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کی دھلائی آج سے ہوگی

March 26, 2020

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروںمیں آج سے تمام ریلوے اسٹیشنز اور مسافرٹرینوں کی دھلائی کا کام شروع کیا جائے گا۔

ذارئع کے مطابق دھلائی کا مقصد ٹرینوں اور اسٹیشنز سے کورونا وائریس کو ختم کرنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مسافر ٹرینیں روک دی گئی ہیں تاہم مال گاڑیاں چلتی رہیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مسافر ٹرینیں 31 مارچ تک بند کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےآج صبح 6 بجےسے ایک ہفتے کے لئے اندرون ملک فضائی آپریشن بھی معطل کر دیا، تاہم اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کیلئے پروازیں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔