• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون ملک فضائی آپریشن معطل، گلگت اسکردو کیلئے پروازیں چلیں گی


وفاقی حکومت نےآج صبح 6 بجےسے ایک ہفتے کے لئے اندرون ملک فضائی آپریشن معطل کر دیا، تاہم اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کیلئے پروازیں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

وفاقی حکومت نے ایک ہفتے کے لئے اندرون ملک فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے، کارگو اور خصوصی پروازیں ضروری کلیرنس کے بعد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اندرون ملک پروازیں 2 اپریل کی صبح 6 بجے تک معطل رہیں گی، شمالی علاقہ جات کے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے شمالی علاقہجات کیلئے پروازیں جاری رکھنے کی خصوصی اجازت حاصل کر لی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق فیصلہ شمالی علاقہ جات سے براہ راست رابطہ برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

کراچی اور سکھر ائرپورٹ 24 مارچ کو ہی بند کر دیئے گئے تھے ، جبکہ 25 مارچ سے 31 مارچ تک ملک بھر میں ٹرین آپریشن بھی معطل رہے گا ۔

تازہ ترین