ملک بھر میں کورونا وائرس کے 21 نئےکیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پورے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1123 ہوگئی ہے۔
سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض صوبہ سندھ میں ہیں جہاں کورونا سے متاثرافراد کی تعداد 421 ہے، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 340 ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج
بلوچستان میں کورونا کے 131 کیس سامنے آئے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 121 ہے۔
گلگت بلتستان میں 84، اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 25 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔