لاہور(اے پی پی )ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے لاہور کی تمام فلور ملوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں موجود 62 فلور ملوں کو چیک کیا جائے اورہر مل سے آٹا کوٹہ کی مارکیٹ میں سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ا سسٹنٹ کمشنرز فوری طور پر فلور ملوں کے دورے کریں۔