کورونا سے پہلی ہلاکت، بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں مزید مذہبی مقامات بند کرنیکا فیصلہ

March 27, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کے بعد حکام نے مساجد، مزارات، مندروں اور دیگر مذہبی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک انتظامی افسر نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کوبتایا کہ عبادت گاہوں کو کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیشِ نظر بند کرنا ناگزیر ہے ۔