بھارت میں اچانک لاکھوں افراد بے روزگار، حکومت کا امداد دینے کا اعلان

March 27, 2020

نیودہلی( جنگ نیوز )کوروونا وائرس کے سبب بھارت میں لاکھوں افراد کو اچانک بے روزگار کردیا گیا ہے جبکہ حکومت نے گھر پر راشن پہنچانے اور لنگر ٹائپ انداز سے کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،بھارتی وزیر خزانہ نے 22 ارب ڈالر کا ایک پیکیج منظور کیا ہے جس کے تحت غریبوں اور بے روزگار ہونے والوں کو گھر پر راشن پہنچایا جائے گا، جبکہ ایک طرف ایک اسٹیٹ کے غریبوں کو پولیس نے کھانا فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔