اسلام آباد میں بارش کے باعث موسم خوش گوار

March 27, 2020

اسلام آباد میں بارش کے باعث موسم خوش گوار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار اور نظارے رنگین ہیں۔

کوروناوائرس کے باعث شہری حسیں نظارے دیکھنے گھروں سے باہر تو نہیں نکل سکے مگر اسلام آباد کا درجہ حرارت بدستور کم اور سردی برقرار ہے۔

بارش کی مسلسل برستی بوندوں نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم کو انگڑائی نہ لینے دی، گزشتہ جمعہ کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اسلام آباد میں ہر سو ہریالی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ صرف پیلے ہی نہیں ہر رنگ کے پھول کھل رہے ہیں اور فضا رنگیں ہے تو نظارے دلکش لیکن کوروناوائرس کے باعث ہر سو سناٹا طاری ہے، تاہم ایسے میں چڑیوں کے چہچہاہٹ، خاموشی کی لہروں کو توڑ رہی ہے۔

چڑیاں پھولوں پر برستی بارش کےنظارے دعوت نظارہ دےرہے ہیں تو درختوں پر آنے والے پتے اور پھول دیکھے جانے کے منتظر ہیں۔

بارش کاحالیہ سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

کوروناوائرس کے ہاتھوں گھروں تک محدودہونے والے شہریوں کیلئے بارش اور سہانا موسم کسی نعمت سے کم نہیں ہے، وہ خوشگوار موڈ میں خوش گپیوں کے ساتھ لذیز پکوانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔