ایک شخص کی لاش ملی،ٹریفک حادثے میں لڑکی جاں بحق

March 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چڑیا گھر کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی، پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی چلتے چلتے اچانک گر پڑا ،بظاہر اسکی موت طبعی معلوم ہوتی ہے،متوفی کی عمر40سے45برس ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہوسکی،لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا،،علاوہ ازیں کورنگی کے علاقے دارالعلوم کے قریب ٹریفک حادثے میں لڑکی جاں بحق ہو گئی،حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں شناخت 17سالہ سونیا دختر سرفراز کے نام سے ہوئی۔