ریسکیو 1122نے 152ایمرجنسیز میں 178لوگوں کو ریسکیو کیا

March 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 152 ایمرجنسیز میں 178 لوگوں کو ریسکیو کیا، ملتان شہر میں 148 جبکہ شجاع آباد میں 04 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔ ملتان میں 26 ٹریفک حادثات سمیت مجموعی طور پر 29 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 17 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 12 مریضوں کو نشتر ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ ٹریفک کے ملتان میں 26 حادثات پیش آئے۔ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 29 لوگوں کوریسکیور کیا گیا جن میں سے 17 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 12 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا-