کورونا ،سنگاپور میں فاصلہ قائم نہ کرنے پرجرمانہ اور سزا

March 28, 2020

سنگاپور میں شہریوں کے ایک میٹر سے کم فاصلے پر ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا اور 10 ہزار سنگاپوری ڈالر جرمانہ ہوگا۔

سنگاپور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نئے اور سخت قوانین عائد کیے گئے ہیں جس کے تحت شہریوں کے جان بوجھ کر ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا اور 7 ہزار امریکی ڈالر (10 ہزار سنگاپوری ڈالر) کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے سنگاپور میں سخت اقدامات کے تحت شہریوں کو میل جول یا خرید و فروخت کے دوران ایک دوسرے کے درمیان ایک میٹر تک کا فاصلہ رکھنا ہوگا ۔