برطانوی حکومت کاروباری افراد کی مدد کے لیے کام کررہی ہے، بزنس سیکرٹری

March 28, 2020

برطانوی بزنس سیکریٹری الوک شرما کا کہنا ہے کہ حکومت کاروباری لوگوں اور اداروں کی مدد کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔

لندن میں بزنس سیکرٹری الوک شرما اور اسٹیون پووس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز کانفرنس کی۔

بزنس سیکرٹری نے کہا کہ ورکرز 2 برس تک چھٹیاں موخر کرسکتے ہیں، اس طرح ان کی چھٹیاں ضائع نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ لوکل اتھارٹیز کو چھوٹے اور درمیانے بزنسز کیلئے گرانٹ ملنا شروع ہوگئی ہے۔

الوک شرما نے کہا کہ حکومت دیوالیہ قرار دینے کے نظام میں تبدیلی لائے گی تاکہ ادارے بزنس جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہینڈ سینیٹائزر مارکیٹ میں جلد لانے کیلئے حکومت سرخ فیتے میں کمی لائے گی۔

الوک شرما نے کہا کہ بورس جانسن میں مرض کی معمولی علامات ہیں وہ حکومت کی قیادت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر 20 ہزار سے کم لوگ ہلاک ہوئے تو ہم سمجھیں گے ہماری محنت ضائع نہیں گئی۔