کراچی باسکٹ بال کا معاہدہ، قومی کھلاڑیوں کو کٹس دی جائے گی

March 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا شہر قائد میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل کمپنیایف ایم ایچ سے معاہدہ طے پاگیا ،معاہدے کے تحت بین الاقوامی کمپنی رواں سال ہونے والے قومی و صوبائی ٹورنامنٹس میں گرلز باسکٹ بال ٹیم کو مکمل کٹس فراہم کرے گی اس حوالے سے ایک تقریب ڈپٹی کمشنر سائوتھ کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل کمشنر سائوتھ ذوالفقار خشک نے کراچی باسکٹ بال خواتین ونگ کی سیکریٹری زعیمہ خاتون کو کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی کٹس دی جو کہ کراچی کی ٹیم قومی چیمپئن شپ میں استعمال کرے گی اس موقع پر کمپنی کے پاکستان کے سی او اےعمران فیصل، کراچی باسکٹ بال کے صدر غلام محمد خان ،مختار کار سول لائن طفیل پتافی اور کراچی باسکٹ بال انڈر 19ٹیم کے کوچ انجینئر زین العابدین بھی موجود تھے ۔کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ تعاون ایک مثبت اقدام ہے