سپراسٹور پرچھاپہ،پولیس نےماسک اور سینیٹائزر مناسب قیمت میں فروخت کرائے

March 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال پولیس کاسپراسٹور پرچھاپہ ، ماسک اور سینیٹائزر برآمد کر کے عوام کو مناسب قیمت میں فروخت کرائے گئے،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مین راشد منہاس روڈ پر واقع معروف سپر اسٹور پر ہزاروں ماسک اور سینیٹائزر برآمد کر لئے ،ذرائع کے مطابق اسٹور میں زیادہ قیمتوں میں ماسک اور سینیٹائزر فروخت کئے جا رہے تھے،پولیس نے تلاشی کے دوران ڈبوں سے ماسک اور سینیٹائزر برآمد کئے اور بعد ازاں عوام کومناسب قیمت میں فروخت کئے گئے۔