ابھی تک کورونا سے آگاہی کیلئے پالیسی نہیں بنائی جاسکی، مریم اورنگزیب

March 29, 2020

مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیئے

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں ابھی تک کورونا سے آگاہی کے لئے ایک جامع پالیسی نہیں بنائی جاسکی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے وسائل بروئے کار لائےجائیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نہ کہا کہ قومی سطح پر عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی مہم کو مقامی زبانوں میں ترجمہ کرکے ملک بھر میں عوام تک پہنچایا جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا علاقائی اور مقامی میڈیا کو اس قومی مہم میں شامل کیا جائے۔