• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، متعدی امراض آرڈیننس2020ء نافذ کرنیکا فیصلہ

ذرائع سول سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں متعدی امراض آرڈیننس 2020ء جلد نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع سول سیکرٹریٹ کے مطابق محکمہ قانون نے متعدی امراض آرڈیننس 2020ء حکومت کو منظوری کے لیے بھیج دیا ہے جس کے مطابق   مشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کرکے اس کی فیملی کو انہی کے گھر قرنطینہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قرنطینہ قرار پائے گھر میں ڈاکٹر کے سوا کوئی شخص آ جا نہیں سکے گا جبکہ کورونا پھیلنے کی صورت میں متعلقہ علاقے کو عارضی یا مستقل لاک ڈاؤ ن کیا جاسکے گا۔

ذرائع سول سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس 2020ء کے مطابق حکومت کسی بھی سرکاری نجی عمارت کو عارضی بنیادوں پر اپنی تحویل میں لے سکے گی جبکہ حکومت میڈیکل شعبہ میں ضرورت کے تحت کنٹریکٹ پر بھرتی کر سکے گی اور حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے پیپرا رولز پر عملدرآمد کے بجائے براہ راست خریداری کرسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو متعدی امراض آرڈیننس 2020 ء تحفظ فراہم کرے گا جبکہ حکومت کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب جلد متعدی امراض آرڈیننس 2020ء جاری کریں گے۔

تازہ ترین