مانسہرہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کا تشدد، ویڈیو وائرل

March 29, 2020

مانسہرہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کا تشدد، ویڈیو وائرل

مانسہرہ میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں پولیس نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 60 افراد کو تھانے میں مرغا بنایا۔

پولیس نے ان افراد کو مرغا بنا کر درخت کے گرد چکر بھی لگوائے اور چھڑی سے تشدد بھی کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل نے نوٹس لے کر ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال اور انسانیت کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی ۔

قاضی جمیل نے مزید کہاکہ واقعے پر ڈی پی او اور ڈی ایس پی اوگی سےجواب طلب کر لیا گیاہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے یہ بھی کہاکہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔