نئے اوپیک پلس معاہدے کیلئے روس سے رابطہ نہیں ہوا، سعودی عرب

March 30, 2020

ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت توانائی نے تیل کی عالمی منڈی میں توازن برقرار رکھنے کے لیے نئے اوپیک پلس معاہدے کے امکان سے متعلق سعودی اور روسی وزرائے توانائی کے درمیا ن کسی رابطے کی تردید کی ہے۔ بیان کے مطابق تیل منڈی میں توازن کا معاہدہ طے کرنے کے لیے سعودی عرب اور روس کے درمیان کسی طرح کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔