مستقبل میں کورونا کی تشخیص کیلئے کتوں کی خدمات لی جائیں گی،برطانوی ماہرین

March 30, 2020

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ مستقبل میں کورونا کی تشخیص کے لیے کتوں کی خدمات لی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے ماہرین نے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے ہونے والے ٹیسٹ کا مطالعہ کیا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ کتے کورونا وائرس کے مریض کو سونگھ کر مرض کی تشخیص کرسکیں گے کیونکہ متاثرہ شخص میں ایک مخصوص بو ہوتی ہے جو انسان نہیں مگر کتے سونگھ سکتے ہیں۔