کورونا،وزراء اعلیٰ بلدیاتی حکومتوں کو فوری متحرک کریں، مصطفیٰ کمال

March 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عوام میں راشن، ادوایات اور اشیائے ضرورت کی فراہمی کیلئے وزیراعظم، صوبائی وزراء اعلیٰ ملک کے 84ہزار منتخب نمائندوں کو فوری فعال کریں، جو ہر گلی، محلے، گاؤں، دیہات اور قصبوں میں موجود ہیں، تمام وزراء اعلیٰ بلدیاتی حکومتوں کو فوری متحرک کریں کیونکہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے یونین کونسل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، میں اور میرے کارکنان یونین کونسل کے نمائندوں کےساتھ ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ انسانیت کو بچانے کا ہے، ملک بھر میں جنگی صورتحال ہے۔ ان خیالات اظہارانہوں نے وڈیو لنک پرکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔