کورونا وائرس: پنجاب میں 18 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پیکیج

March 30, 2020

پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ شعبہ جات کے لیے 18 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پیکیج دیا جارہا ہے۔

طبی مشاورت اور اسپتالوں میں دی جانےوالی سروسز پر سیلز ٹیکس معطل کردیا ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب نے مزید کہا کہ سہولت تعمیرات سے متعلقہ خدمات پر بھی دی جا رہی ہے تاکہ معیشت کا پہیہ متحرک رہے، پیکیج کے تحت غیرمنقولہ شہری جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بھی موخر کردیا گیا ہے۔

مخدوم ہاشم جوان بخت نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کا شعبہ معیشت میں بہتری اور بیروزگاری میں کمی کے حوالے سے اہم ہے، کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح میں دو فیصد تک کمی کی جا رہی ہے۔