ٹوکیو اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے ہوں گے

March 30, 2020

اس سال ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اگلے برس 23 جولائی سے ہوں گے، میگا ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ یوشیورو موری نے اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔

میگا ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ یوشیورو موری کے مطابق ٹوکیو اولمپک اب اگلے برس 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے۔

موری نے بتایا کہ اولمپک گیمز کے بعد پیرا اولمپکس مقابلے 24 اگست سے 5 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب جرمن ٹینس فیڈریشن کے صدر ڈک ہارڈف کا کہنا ہے کہ ومبلڈن ٹینس کی منسوخی کا اعلان اس ہفتے ہوسکتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے آرگنائزرز و مبلڈن کو بند دروازوں میں کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ومبلڈن کا آغاز 29 جون سے ہونا ہے۔