میلان: پاکستانی کمیونٹی کا کارپی اسپتال کو 10300یورو کا عطیہ

March 31, 2020

میلان (نمائندہ جنگ)اٹلی اس وقت کروناُوائرس کی زد میں ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں،پورا ملک سنسان پڑا ہے اور چاروں طرف موت منڈلا رہی ہے، چار سو پریشانی اور خوف کا عالم ہے، اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ان مشکل حالات میں کرونا سے مقابلہ کرنے کیلئے اطالوی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، حکومت سے مل کر حالات کا مقابلہ کیا جائے گا ۔آج کارپی کی پاکستانی کمیونٹی نے کارپی ہسپتال کو 10300یورو کا عطیہ دیکر ثابت کر دیا کہ وہ ان مشکلات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کارپی کے میئر نے پاکستانی کمیونٹی کارپی کا اس اچھے عمل کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ۔