سعودی عرب کا تیل کی یومیہ برآمدات 10.6ملین بیرل کرنے کا اعلان

March 31, 2020

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ مئی کے مہینے سے اپنے تیل کی برآمدات کو ریکارد 10.6 ملین بیرل یومیہ تک لے جائے گا، اس اعلان کے بعد سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں کے تعین کی جنگ مزید شدت اختیار کرجائیگی۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد تیل کی قیمتیں پہلے ہی ریکارڈ 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے نتیجے میں عالمی کساد بازاری کا خدشہ ہے۔ دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب نے پہلے ہی اپریل کے مہینے سے تیل کی یومیہ پیداوار میں اضافے کا اعلان کررکھا ہے اور ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔