فرانس کے سیاسی سماجی راہنماؤں کا میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

March 31, 2020

فرانس کے سیاسی سماجی راہنماؤں نے میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ راہنما چوہدری ریاض بھاپا، صدر میاں محمد حنیف، راجہ محمد اقبال، راجہ اشفاق آحمد صدر کشمیر ونگ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی، سینر نائب صدر سید کفائت حسین نقوی، عتیق الرحمن مرزا، افتخار بلو بٹ، معروف مذہبی سکالر عالم دین سید کمال حسین شاہ، معروف کشمیر راہنما زاہد اقبال ہاشمی، پی ٹی آئی کے قائمہ صدر شیخ نعمت اللّہ، راجہ ابرار کیانی، عبدالقدیر بھائی، یاسر قدیر، میاں ذوالفقار احمد جتالہ، حور چاول گروپ چوہدری عارف، ادارہ منہاج القران کے ہارون خان، چوہدری سلیم گھمن، پاکستان جنرنلسٹ فورم فرانس کے کنوینر یونس خان اور من جملہ ارکان نے کہا ہے کہ میر جاوید رحمٰن کے انتقال سے صحافتی شبعہ میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

فرانس کے سیاسی سماجی راہنماؤں نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن نے ساری زندگی صحافت کو مشن سمجھ کر نبھایا ان کی صحافتی خدمات کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میر جاوید رحمٰن کی قیادت میں ادارہ جنگ نے دنیا بھر میں اہم اور منفرد مقام حاصل کیا۔

سب احباب نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دُعا بھی کی۔