لاہور ڈویژن میں1495بستروں کے فیلڈ ہسپتال تیار

April 01, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ کرونا مریضوں کے لیے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں 1495 بستروں کے فیلڈ ہسپتال تیار کر لیے گئے ہیں۔ جن میں صرف ایکسپو میں 9 سو بستروں کا ہسپتال قائم ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور 900، قصور 180، شیخوپورہ 235 اور ننکانہ میں 160بیڈز کے فیلڈ ہسپتال تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں مجموعی طور پر 4478 بستروں کے قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں۔