ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاق فضائی اسپرے کرائے، اسماعیل راہو

April 01, 2020

سندھ حکومت نے رواں ماہ ٹڈی دل کے سندھ میں فصلوں پر ممکنہ یلغار کے پیش نظر وفاق سےاس کے خاتمے کے لیے صوبے میں فوری فضائی اسپرے کروانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو کے مطابق رواں ماہ ٹڈی دل کے سندھ میں فصلوں پر یلغار کریں گے، وفاق ہمیں 6 ایئریل اسپرے جہاز فراہم کرے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وفاق کاٹڈی دل کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کہیں نظر نہیں آ رہا، جبکہ سندھ کے7 اضلاع میں ٹڈی دل کے بچے یا انڈے موجود ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گرمیاں آگئی ہیں، ٹڈیوں کا پاکستان میں سمر سیزن شروع ہوچکا ہے، وفاقی ادارہ پلانٹ پروٹیکشن نیند سے بیدار ہو۔

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نوانشاہ، خیرپور، سکھر اور گھوٹکی کے ریگستانی علاقے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔