لاک ڈاؤن سے آلودگی پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے، رمیز راجہ

April 01, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آجکل تو یوں لگتا ہے کہ تمام بادلوں پر سبز رنگ کی لائنیں ہیں۔

ماضی کے اوپننگ بیٹسمیں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے لاہور میں آلودگی پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس میں بہت کمی آگئی ہے۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی لاک ڈاؤن کی باعث لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں کی ایئرکوالٹی میں بھی زبردست بہتری نظر آرہی ہے۔