ویمن یورپین فٹبال چیمپئن شپ میں بھی تاخیر کا خدشہ

April 02, 2020

کورونا وائرس کے باعث آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والی ویمن یورپین فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد میں بھی تاخیر کا خدشہ ہے ، کیونکہ 2021 کے سمر سیزن ملتوی شدہ یورپین چیمپئن شپ اور ٹوکیو اولمپکس منعقد کرنے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

ڈینش فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء کے باعث ویمنز یورپین چیمپئن شپ 2021 کے انعقاد میں تاخیر ہوگی۔

امکان ہے کہ 16 ٹیموں کا یہ ایونٹ ملتوی کر دیا جائے ، کیونکہ ٹوکیو اولمپکس اور مینز یورپین فٹبال چیمپئن شپ کو پہلے ہی اگلے سال سمر سیزن تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

چیمپئن شپ کے ملتوی کرنے پر اتفاق ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا، جبکہ اعلان یوئیفاا ور انگلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کرے گی۔