سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محروم ہونا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی علامت ہے؟

April 03, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر آپ سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جائیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ کورونا وائرس کی علامت ہو۔ برطانیہ کے کنگز کالج لندن میں ماہرین نے چار لاکھ سے زیادہ افراد کے ردعمل کا سمارٹ فون ایپ کی مدد سے جائزہ لیا۔ لیکن سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت کا ختم ہونا سانس کے انفیکشن کی علامات بھی ہو سکتی ہیں جیسے کہ ٹھنڈ لگ جانا وغیرہ۔ ایک محقق کا کہنا ہے کہ بخار اور کھانسی اس وائرس کی اہم علامات ہیں جن کو دیکھنا اور اس پر کام کرنا ضروری ہے۔